شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مولانا عبد الاکبر چترالی کی اسیران ختم نبوت کے نام پیغام!

مولانا عبد الاکبر چترالی کی اسیران ختم نبوت کے نام پیغام!

پشاور(نمائیندہ سی۔اے)اسیران ختم نبوتﷺچترال کی رہائی پر چترالی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔آقائے نامدارحضرت محمدﷺکی شان رسالت ؐ اور عظمت رسالتؐ کیلئے قربانی دینے والے ہم سب کے ہیروہیں۔انشا ء اللہ عید الفطر کے بعد کسی بھی مناسب تاریخ پر ان اسیران ختم نبوت ﷺ کو جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی شیلڈز حسن ثابت قدمی دی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت اتحا د العلما ء کے پی کے کے صدر ، جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق MNA مولانا عبد الا کبر چترالی نے گذشتہ شام اسیران ختم نبوت ﷺ چترال کی چترال جیل سے رہاہونے کے پر کیا ہے ۔مولانا چترالی نے 6.7ATA 16MPo- اور دفعہ 324 کو واپس لینے اور اس سلسلہ میں بھر پور تعاون کرنے پر ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، سینئر وزیر بلدیات خیبر پختونخوا،وزیر خزانہ kpk ، ھوم سیکرٹری kpk ، آئی جی پی خیبر پختونخوااور آر پی اوسوات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔مولانا چترالی نے وکلا ء و پینل رحیم اللہ ایڈووکیٹ ، مطیع اللہ ایڈووکیٹ سمیت اس کیس میں بھر پور پیروی کرنے والے اور اپنا حصہ ڈالنے والے تمام وکلا ء کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے