شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے معروف بزنس میں محمدنایاب گلگت بلتستان اور چترال کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر

چترال کے معروف بزنس میں محمدنایاب گلگت بلتستان اور چترال کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر

چترال (نذیر حسین ) اسلام آباد کے ایک مشہور معروف کمپنی ایمپاورمنٹ تھرو کرییٹیو انٹگریشن (ای سی آئی) نے محمد نایاب خان کو گلگت بلتستان اور چترال کے لئے مقرر کیا ہے۔
ای سی آِئی قومی اور بین الاقوامی سطح پر30 سالوں سے پروجیکٹ ڈیزائننگ، عملدرآمد، معلوماتی مواد کی تیاری، پرنٹنگ ، ڈیزائننگ 160اور ٹریننگ جیسے خدمات فراہم کررہا ہے۔ اور حال ہی میں ای سی آئی پہچان کے نام سے ایک چیپٹر شروغ کیا ہے جس میں ہر صوبے اور انتظامی ڈھانچوں کے لیے کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا ہے۔

محمد نایاب کو گلگت بلتستان اور چترال کے لیے کوآرڈینیٹر کے انتخاب سے ساتھ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ چترال کے نوجوان اس قابل ہوگئے ہیں کہ وہ160 ملکی سطح پر اپنے آپ کو منوا سکیں۔
محمدنایاب ایک ہونہارکاروباری نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں۔ اور چترال میں قشقار کے نام سے کاروبار چلا رہے ہیں جو کاروباری طبقے کو سہولیات دینے میں اور آئی ٹی کے شغبے میں ایک نام رکھتی ہے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے