شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے عید سے پہلے بے نظیر فنڈ کا اجرا کیا جائیگا۔دیدار ا حمد پرویزاسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام چترال

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے عید سے پہلے بے نظیر فنڈ کا اجرا کیا جائیگا۔دیدار ا حمد پرویزاسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام چترال

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے مستحقین کیلئے عید سے پہلے بے نظیر فنڈ کا اجرا کررہی ہے اس سلسلے میں عام مستحقین کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے ٹیلی نار ایزی پیسہ پوائنٹ سے اپنے رقم وصول کرے اور چترال شہر آنے کی زحمت نہ کرے یاد رہے کہ فنڈ ان مستحقین کیلئے ہے جو کہ پہلے ہی سے اس فنڈ سے مستفید ہورہے ہیں دیگر خواتین وحضرات سے گزارش ہے کہ وہ ایزی پیسہ پوائنٹ اوردفتر آکر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کہ تحت اب مالی امداد انگوٹھے کی تصدیق کے ذریعے متعین مقامات پر فراہم کی جارہی ہے ۔ ہر تین ماہ بعد4835/-روپے کی مالی امداد آپ کا حق ہے جو کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ادا کی جارہی ہے۔ یادرکھیئے آپکو یہ رقم وصول کرتے وقت کسی بھی شخص کو کسی قسم کی کوئی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کوئی بھی شخص کسی حوالے سے آپ سے رقم طلب کرے تو فورابی آئی ایس پی کے تحصیل دفتریا پھر فوری رابطہ نمبر 080026477 پر شکایت درج کرائیں ۔
یادرکھیئے!رقم وصولی کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ ساتھ لے جانا لازمی ہے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے