شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کجو مڈل سکول (زنانہ) کو اپگریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دینے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ۔ایم۔پی۔ اے بی بی فوزیہ

کجو مڈل سکول (زنانہ) کو اپگریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دینے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ۔ایم۔پی۔ اے بی بی فوزیہ

چترال(بشیرحسین آزاد)تعلیم کے شعبے میں اصلاحات صوبائی حکومت کے ریفامز ایجنڈے کا حصہ رہا ہے، جس کے لیے عملی اقدامات پہ کام تیزی سے جا ری ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے کی کجو مڈل سکول (زنانہ) کے اپگریڈیشن کے حوالے سے کی، انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا، کہ اس سکول کی اپگریڈشن کا مسئلہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار تھا، اور ضروت کے بجائے منتخب نمائندے اپنے من پسند حلقے کے اسکولوں پہ کام کرتے تھے، جبکہ ایم۔پی۔اے نے کچھ عرصہ پہلے اس سکول کے اپگریڈشن کے لئیپروپوزل وزیراعلی خیبر پختو خواہ پرویز خٹک کو دی تھی، جس پہ اُنہوں نے فوری ڈاریکٹیوجاری کئے۔اس موقعے پہ ایم۔پی۔اے بی بی فوزیہ نے علاقے کے عوام کو بھی مبارک بادی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایون یوسی میں بچیوں کے لئے ڈگری کالج کی منظوری ،، جبکہ نشکوہ کے علاقے ہائیر سکنڈری سکول کے قیام کی منظوری کے لئے بھی میں نے درخواست دی تھی، جن کی وزیراعلی صاحب نے منظوری دی ہے۔ دونوں منصوبوں کے لئے ساییڈ سلیکشن ہو رہی ہے۔ ایم۔پی۔اے بی بی فوزیہ نے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں، کہ ان منصوبو ں کی تکمیل مقررہ وقت پہ کی جائے، تاکہ عوام کو فائدہ ہوسکے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے