شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آل پاکستان مسلم لیگ کا نیا منتخب ضلعی صدر اور اُس کا بنایا ہوا کابینہ قابل قبول نہیں۔اے پی ایم ایل حقیقی گروپ چترال

آل پاکستان مسلم لیگ کا نیا منتخب ضلعی صدر اور اُس کا بنایا ہوا کابینہ قابل قبول نہیں۔اے پی ایم ایل حقیقی گروپ چترال

چترال(بشیر حسین آزاد)جمعہ30جون کوآل پاکستان مسلم لیگ حقیقی گروپ چترال کا ایک میٹنگ زیر صدارت الحاج شمشیر دستگیردفتر حقیقی گروپ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری عبدالوسیع نے حاصل کی۔اجلاس میں موجود جملہ ممبران نے اتفاق رائے سے حسب ذیل قرار داد منظور کی۔
1۔بذریعہ انٹرنیٹ اس بات کا انکشاف ہوا کہ مورخہ 24جون کو آل پاکستان مسلم لیگ جس کا صدر سلطان وزیر صاحب بتایا جاتا ہے نے ایک خود ساختہ کابینہ کا اعلان کیا ہے۔چونکہ آل پاکستان مسلم لیگ حقیقی گروپ ضلع چترال عرصہ 8/9مہینوں سے سابقہ ضلعی قیادت کے خلاف آواز اٹھاتے آئے ہیں۔چونکہ سابقہ ضلعی قیادت کا انتظامی کارکردگی حقیقی گروپ کو منظور نہیں تھی۔سابقہ کابینہ بھی کارکنوں کے مشورے کے بغیر کام کررہا تھا۔تو ہم نے اُس کے خلاف متعدد بار قرارداد صوبائی اورمرکزی قیادت کو بھیجے تھے۔
2۔صوبائی اور مرکزی قیادت نے بذریعہ فون ہم سے یہ وعدہ کرکے آئے تھے کہ ہم چترال آکے آپ لوگوں (یعنی آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کے تحفظات دور کرینگے۔مگر افسوس صد افسوس کہ مرکزی قیادت نے ضلعی صدر مقررکرتے ہوئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔اور نہ نیا صدر نے تنظیم نو کرتے وقت اے پی ایم ایل کے کارکنوں کو اعتماد میں لیا۔صاحب موصوف نے کراچی میں بیٹھ کر اُن لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جو کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے رکن بھی نہیں۔اُن میں سے اکثر کا تعلق پاکستان پیلز پارٹی سے ہے لہذ قرارداد ہذا کے ذریعے ہم مرکزی اورصوبائی قیادت کومطلع کرنا چاہتے ہیں کہ نیا منتخب ضلعی صدر اور اُس کا بنایا ہوا کابینہ قابل قبول نہیں اگر31 جولائی 2017تک ہمارے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا تو ہم آئیندہ کے لئے متبادل لائحہ عمل اختیارکرنے پر مجبور ہونگے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے