شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اپر چترال کو الگ ضلعے کا درجہ دینے کے لئے وزیر اعلیٰ سے خصوصی سفارش کرنے کا وعدہ.عمران خان

اپر چترال کو الگ ضلعے کا درجہ دینے کے لئے وزیر اعلیٰ سے خصوصی سفارش کرنے کا وعدہ.عمران خان

 

 

 

 

 

چترال (بیورورپورٹ) قائد تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک پر کرپشن میں ملوث افراد اپنے مفادات کی خاطر ایک جگہ جمع ہوئے ہیں اور ملک میں تبدیلی کے سخت خلاف ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تبدیلی سے ان کے مفادات کو سخت نقصان لاحق ہوگا اور یہی وجہ سے نواز شریف کے ساتھ پی پی پی اور جے یو آئی (ف) ملے ہوئے ہیں اور ان کا ہر طرح سے اور ظاہر وباطن میں دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔

منگل کے روز گورنر کاٹج میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے کرپشن کو ختم کرکے اور کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے قوم کو عنقریب ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی ۔

 

انہوں نے کہاکہ جمہوریت اور میرٹ ہم مغنی الفاظ ہیں جوکہ ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتے اور آج نواز شریف کو اپنی جان کے لالے پڑگئے ہیں جس کا اندازہ جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شکل سے ہر کوئی آسانی سے اندازہ لگاسکتا ہے۔

انہوں نے کارکنوں کے مطالبے پر اپر چترال کو الگ ضلعے کا درجہ دینے کے لئے وزیر اعلیٰ سے خصوصی سفارش کرنے کا وعدہ کیا جوکہ بدھ کے روز چترال کے دورے پر بھی آرہے ہیں۔ اس سے پہلے پارٹی کے ضلعی صدر عبداللطیف نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سابق ایجوکیشن افیسر شاہ جہان اس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے