شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلع مستوج کی بحالی کے مطالبے کا جواب جشن شندور کے موقع پر اعلان کیا جائے گا۔عمران خان

ضلع مستوج کی بحالی کے مطالبے کا جواب جشن شندور کے موقع پر اعلان کیا جائے گا۔عمران خان

چترال (نمائندہ سی۔اے) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مغل بادشاہوں کے طرز زندگی اپناکر حکومت کرنے والا نواز شریف اور ان کے شہزادوں اور شہزادی کو انوسٹی گیشن کے لئے ریاستی اداروں کے سامنے پیش ہونا بہت ہی ناگوار گزر رہا ہے اور شہزادی مریم کا اسلام آباد پولیس کی ڈھائی ہزار نفریوں کی معیت میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لئے آنابہت ہی مضحکہ خیز بات اور اس حقیقت کا غماز ہے کہ نواز شریف اپنے آپ کو عام شہری نہیں بلکہ کوئی سپر مخلوق سمجھتا ہے اور عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے ایسے کرپٹ پروردہ لوگوں کو چیلنج دے دیا ہے۔

بدھ کے روز چترال میں چترال یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یورپ میں وزراء اعظم کے بچے عام شہریوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں اور کسی بھی حالت میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کی جسارت بھی نہیں کرسکتے اور اس اصول پر کاربند ہیں کہ میرٹ اور جمہوریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ان کی ترقی راز اسی اصول میں مضمر ہے ۔ عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ یارخون وادی میں سیلاب سے متاثر علاقہ اناوج کا فضائی جائز ہ لیا اور مستوج ٹاؤن میں ایک شمولیتی تقریب میں شرکت کی جہاں سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندر الملک پانچ وی۔ سی ناظمین سلطان فراز، محمد جلیل، مختار احمدخان اور محمود خان کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اس موقع پر ضلع مستوج کی بحالی کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اس کا جائزہ لے کر جشن شندور کے موقع پر اعلان کیا جائے گا۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے