شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان گاڑی حادثہ کی اندوہناک موت پر تعزیتی پیغام ۔

خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان گاڑی حادثہ کی اندوہناک موت پر تعزیتی پیغام ۔

چترال ( ارشاد اللہ شاد ؔ ) خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے شوچ کے علاقے میں گاڑی ایکسیڈنٹ میں علماء کی موت کے جانکاہ حادثے پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے…!
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اندوہناک حادثہ جس میں ضلع چترال کی دو جید علماء کرام جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں۔ ہمارے لئے بہت رنج و الم کا باعث ہے۔
یہ ایسا غم ہے کہ بشارت الہی کے علاوہ کوئی چیز بھی اس کی شدت و سنگینی میں کمی نہیں کر سکتی ۔ اس حادثے پر صبرو ضبط سوگواران اور لواحقین کے غمزدہ قلوب پر بارش رحمت الہی کا ذریعہ ہے جو اس المناک واقعے پر سوگوار ہے۔
میں تمام سوگوار لواحقین خصوصاََاولاد،اساتذہ اور تمام رشتہ داروں کو محزون دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گوہوں کہ انہیں اہل صبر کی بہترین جزا اور تسلی و رحمت عطافرمائیں ۔ مرحوم علماء کرام کو شہداء کے ساتھ محشور کرے ، اور زخمی علماء کرام کو شفائے کامل و عاجل اور صحت و عافیت عنایت فرمائیں۔آمین

منجانب؛ خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے