شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال افسوس ناک حادثہ

چترال افسوس ناک حادثہ

چترال (نمائندہ سی۔اے) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات 6 جولائی کو چترال کے معروف عالم دین اور مقرر جناب مولانا غلام یوسف صاحب اور مولانا حفیط الرحمٰن صاحب ایون سے اپر چترال تعزیت اور تبلیغی اجتماع کے لیے شرکت کرنے کے لیے جارہے تھے۔راستے میں بکر آباد کے مقام پر قاری ذاکر اللہ صاحب بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔علماء کی یہ مختصر جماعت مولانا حفیظ الرحمٰن صاحب کی قیادت میں اپر چترال ماسٹر جلال الدین صاحب کی والد کی تعزیت اور تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے جارہی تھی۔یاد رہے کہ کل وہاں پر مولانا حفیظ الرحمٰن صاحب کو تبلیغی اجتماع سے خطاب بھی کرنا تھا۔علمائے کرام کی یہ گاڑی (ظہر) کشم کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ۔اور گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چترال کے نمایاں علمائے کرام شدید زخمی ہوئے۔اہلیان اپر چترال نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیےTHQ بونی ہسپتال پہنچا دیا۔جہان قاری ذاکر اللہ آف بکر آباد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔بعد ازاں زخموں کو عصر کے وقت DHQ ہسپتال منتقل کیا گیا۔عشاء کی نماز کے بعد مرحوم قاری ذاکر اللہ کی تدفین ان کے آبائی گاؤں بکر آباد میں ادا کی گئی۔ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے