اسلام آباد (نمائندہ سی۔اے) دنیائے فٹ بال کے آٹھ عظیم فٹ بالربشمول برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی رونالڈینواور مشہور کلب مانچسٹر یونائٹڈ کے گکس آج ہفتے کے روز پاکستان پہنچ گئے۔دنیا کے یہ عظیم فٹ بال کے کھلاڑی پاکستانی فٹ بال گروپس کے ساتھ لاہور اور کراچی میں میچ کھلیں گے جو کہ آج صبح ایک پرائیویٹ طیارے کے زریع اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔یہ بات یہاں بتاتے چلیں کہ پاکستان آرمی کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کی بنا پر انٹرنشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آمد متوقع ہوئی۔انٹرنشنل کھلاڑیوں میں مشہور ومعروف کھلاڑی رونالڈینو کے علاوہ روپرٹو کارلوس ،نیکولس انلکا،روبرٹ پائرس،لوئس ہوامورٹ،دیوڈ جیمس،جورج بوانٹیگ اور گیکس شامل ہیں ۔جبکہ پاکستانی فٹ بالروں میں نمایاں نام لیجنڈ کھلاڑی محمد رسول جن کا تعلق چترال سے ہے۔محمد رسول کے علاوہ کلیم اللہ ،صدام ،ساد اللہ،یوسف بٹ،عبد العزیز،محمد عیسٰی اور محمد رازق شامل ہیں۔
Best of luck
its goo to see that mostly our chitralli youth are doing well in web world they are doing well and lunching new innovation that is good . i found you side nice and informative , keep going ,
Thank you brother.we are trying our level best