شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اہلیان سین،سین شالی اور سین لشٹ نے شہزادہ امیر الحسنات گل کی قیادت میں گرم چشمہ روڈ بلاک کردیا

اہلیان سین،سین شالی اور سین لشٹ نے شہزادہ امیر الحسنات گل کی قیادت میں گرم چشمہ روڈ بلاک کردیا

چترال ( نمائندہ چترال افیئرز) سین ، سین لشٹ ،سین شالی کو بجلی کی عدم فراہمی پر اہلیاں سین ، سین لشٹ ، سین شالی کے عوام نے سین لشٹ باغ کے مقام پر شہزادہ امیر الحسنات گل کی قیادت میں مین گرم چشمہ روڈ بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف بھر پور مظاہرہ کیا ۔ اور اس موقعے پر کسی بھی نازک صورت حال سے نمٹنے کیلئے چترال پولیس کے جوان وہاں موجود تھے ۔

شہزادہ امیر الحسنات گل چترال آفیئرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال سنگور بجلی گھرسے لیکر چترال یونیورسٹی تک ان کی ملکیت میں اتی ہے چترال بجلی گھرکیلئے پانی اورکھمبے ان کی زمینوں سے ہو کر بجلی گھر تک آتی ہیں ۔ اور ان کا کہنا تھا ہم نے چترال بجلی گھر کیلئے کافی قربانیاں دی ہیں ۔ اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چترال بجلی گھر کی تعمیر کے وقت جہانزیب SDOنے کہا تھا یہ بجلی آپ کا حق ہے اور اپ کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی لیکن مفت بجلی دور کی بات بل دے کر بھی ہمیں بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے جوکہ ہمارا حق ہے ۔

 


جب سے گولین گول 2میگاواٹ بجلی گھر بنی ہے تب سے ہم بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور اس کی وجہ بجلی غلط تقسیم کار ہے ۔ نئے شیڈول کے مطابق سین ،سین لشٹ، سین شالی ان علاقوں کو شام 5بجے سے لیکر صبح 8بجے تک بجلی فراہم کرنی تھی لیکن یہ باتیں محض جھوٹ اور فریب ثابت ہوئی ۔ نہ دن کو نہ ہی رات کو بجلی اتی ہے جس کی وجہ سے بچے ، بوڑھے سب ہی اذیت سے دو چار ہے ۔

اس موقعے پر ضلع ناضم مغفرت شاہ مظاہرین کے پاس گئے ان کے تحفضات سنے اور مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرانے کے بعد وہاں سے تشریف لے گئے ۔
آخر میں شہزادہ امیر الحسنات گل نے کہا کہ اگر یہ مسئلہ یونہی چلتا رہا تو گھر گھر سے خواتین ،بچے اور بوڑھے سبھی آکر گرم چشمہ روڈ پر ڈھیرا ڈالیں گے اور بجلی گھر کو جو پانی آتا ہے اس کی سپلائی لائن روک دیں گے ۔۔۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے