شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں بے سہارہ پارٹیوں کو شہزادہ محی الدین اور انکے بیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ضلعی رہنما اے پی ایم ایل چترال صدیق احمد

چترال میں بے سہارہ پارٹیوں کو شہزادہ محی الدین اور انکے بیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ضلعی رہنما اے پی ایم ایل چترال صدیق احمد

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)ضلعی رہنما آل پاکستان مسلم لیگ چترال صدیق احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے لوگ انتہائی باشعور اور مہذب ہیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں شہزادہ محی الدین چترالیوں کے حقیقی محسن ہیں اس لئے کئی مرتبہ وہ نمائندہ منتخب ہوئے۔اب اسکا بیٹا شہزادہ افتخار الدین ایم این اے کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں اور اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کو اپنے لئے عبادت سمجھ کر انجام دے رہا ہے اور موجودہ حکومت سے کئی میگاپراجیکٹ منظورکرائے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شہزادہ محی الدین کے چاہنے والوں کی تعداد چترال میں لاکھوں ہیں۔شہزادہ محی الدین کے چاہنے والے اب انکے بیٹوں کے ساتھ ہے جس کا واضح ثبوت 2013کے الیکشن میں عوام دے چکے ہیں۔ہم شہزادہ محی الدین کے شیدائی اب انکے بیٹوں کے ساتھ ہیں وہ جس پارٹی سے الیکشن لڑینگے انکی شیدائیوں کی ووٹ انکے بیٹوں کو ملینگے اور2018کے الیکشن میں بھی انشاء اللہ دونوں بھائی کامیاب ہوکر اپنے والد محترم کے چترالیو ں کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائینگے۔شہزادہ محی الدین کی شیدائیوں کو کسی پارٹی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ چترال میں بے سہارہ پارٹیوں کو شہزادہ محی الدین اور انکے بیٹوں کی ضرورت ہوگی۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے