شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال ٹاون میں آوارہ کتوں کا راج ، آواروں کتوں کی وجہ سے بچے بڑے گھروں سے نکلنے سے خائف۔

چترال ٹاون میں آوارہ کتوں کا راج ، آواروں کتوں کی وجہ سے بچے بڑے گھروں سے نکلنے سے خائف۔

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز) میونسپل ایریا چترال میں آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کی چھ روزہ مہم شروع ہوگئی۔اس سلسلے میں پیر24جولائی سے مہم کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجے میں زرگراندہ،پشاور اڈہ اور شاہی قلعہ روڈ کے ایریا سے تقریباً 80آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارا گیا اور انہیں میونسپل کمیٹی کا عملہ ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں۔

اس مہم کا آغاز ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے ۔گذشتہ کئی دنوں سے چترال ٹاون ایریا کے عوام نے ڈی ایچ او کو آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے لوکل میڈیا کے ذریعے درخواست کی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ او چترال نے کتوں کو ٹھکانے لگانے کی مہم کا آغاز کروایا۔ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ نے چترال کے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی تقریباً ساڑھے سات سو سے زیادہ کتوں کو زہر دے کر مارا گیا لیکن ان دنوں فنڈ ز کی عدم دستیابی اور سنکیا(زہر ) کی عدم موجودگی کی وجہ سے مہم شروع کرنے میں تھوڑا وقت لگا۔اور اب یہ مہم ایک ہفتے تک جاری رہیگا۔اُنہوں نے کہا کہ میونسپل ایریا کے لوگ مہم کے اختتام تک اپنے فالتو کتوں کو گھروں میں باندھ کر رکھیں ۔عوامی حلقوں نے ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ،اُن کے عملے ، ٹی ایم او چترال اور اُن کے عملے کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہم کا آغاز انتہائی اہم اقدام ہے کیونکہ آواروں کتوں کی وجہ سے بچے بڑے گھروں سے نکلنے میں خوف محسوس کرتے تھے اور ان کتوں کی وجہ سے لوگوں کے فصلوں کو بھی انتہائی نقصانات پہنچ رہے تھے۔اُنہوں نے آئیندہ بھی اسی طرح کی کاروائی جاری رکھنے کی اُمید کا اظہارکیا۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے