شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاکستان مسلم لیگ( ن) چترال کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ( ن) چترال کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف صاحب کی جانب سے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے لواری ٹنل کو پائے تکمیل تک پہنچانے پر مسلم لیگ (ن) چترال کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔۔اسی سلسے میں چترال ڈسٹرکٹ بار روم کے باہر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جو کہ لواری ٹنل کی تکمیل کے حوالے سے تھی۔یہ تقریب مسلم لیگ (ن) چترال کی جانب سے منعقد کرائی گی ۔ اس تقریب کے میں مہمانوں میں صدر مسلم لیگ (ن) چترال سعید احمد ،جنرل سیکٹری صفت اللہ ، ایڈوکیٹ محمد شہاب الدین شہاب، وزیر آف جغور،ایڈوکیٹ محمد مظفر پروازاور سابقہ ایم۔پی۔اے مولانا عبدالرحمٰن شامل تھے ۔اسٹیج سیکٹری کے فرائض ایڈوکیٹ محمد کوثر اور ایڈوکیٹ نیاز اے نیازی ادا کررہے تھے ۔

نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کا مطالبہ 70 سالوں سے تھا آج سے پہلے لوگ ہوائی جہاز کا انتظارکرتے لیکن اب لواری ٹنل کی تکمیل کے بعد ہوائی جہاز کے انتظار کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ سال بھر ٹنل سے سفر ممکن ہے ۔لواری ٹنل ہماری لیے موت و حیات تھی اور کسی چیلینج سے کم نہیں تھی ۔لیکن اللہ تعالی نے میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں اسے پائے تکمیل تک پہنچا دیاضلع چترال کی کم و بیش6 لاکھ آبادی کو اس سے مسائل تھے جو کہ اب حل ہو چکے ہیں چترالی قوم احسان شناس قوم ہے احسان فراموش نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی یہ تقریب قومی تقریب ہے یہ کوئی پارٹی تقریب نہیں۔

اس تقریب میں دیگر مہمانوں نے بھی اظہار خیال کیا جن میں بونی کے محمد مظفر پرواز ،مولانا حبیب اللہ ،ارغوچ سے آل مسلم لیگ کے رہنما محمد ولی شاہ ،گرم چشمہ سے شکور محمد،صدر ڈسٹرکٹ بار ضلع چترال کے صدر ساجد اللہ ، مستوج سے شوشل ورکر عماد الدین ، جنرل سیکٹری مسلم لیگ (ن) صفت اللہ اور مسلم لیگ (ن) کے صدر سعید احمد شامل تھے۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے جنرل سیکٹری مسلم لیگ (ن) چترال صفت اللہ کا لہنا تھا کہ نواز شریف نے چترالیوں کے لیے جو کچھ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔  اور اس موقعے پر جماعت اسلامی اور پی۔ٹی ۔آئی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ لواری ٹنل کے افتتاح کے موقعے پر تقریبا سبھی پارٹیوں کے ورکرز موجود تھے اگر نہیں تھے تو جماعت اسلامی اور پی۔ٹی ۔ آئی کے ورکرز اور پارٹی سے وابستہ افراد ۔ اس موقعے پر شکور محمد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چترال قوم خوش قسمت قوم ہیں۔مشرف نے ٹنل پر کام پھر سے شروع کیا جس کی بدلے چترالی قوم انہیں پورے پاکستان میں صرف چترال میں جگہ دی۔اور شرم کی بات ہے کہ پی۔پی۔پی کے دور میں یوسف رضا گیلانی نے لواری ٹنل کے فنڈز ملتان منتقل کردیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد کوثر کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سی۔پیک کے بعد چترال تیسرے نمبر پر ہے جہاں نواز شریف کی جانب سے 56 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

سابقہ ایم ۔پی۔اے مولاناعبدالرحمٰن کا تقریب سے خبطاب میں کہنا تھا کہ لواری ٹنل ہمارے لیے موت و زندگی ک مسئلہ تھا ۔لواری ٹنل میں سب کا حصہ ہے ذوالفقار علی بھٹو ،مشرف سے لیکر نواز شریف تک سب کا حصہ ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) چترال سے ا پیل کی ہے کہ اس حوالے سے پولو گراؤنڈ میں سے ایک عظیم جلسے کا انعقاد کیا جائے ۔آخر میں تقریب سے صدر مسلم لیگ (ن) چترال سعید احمد صاحب نے بھی خطاب کیا ۔اس تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے