شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لواری ٹنل کا نام بابااتالیق جعفر علی شاہ کے نام پر رکھا جائے۔اعزاز علی شاہ

لواری ٹنل کا نام بابااتالیق جعفر علی شاہ کے نام پر رکھا جائے۔اعزاز علی شاہ

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)اعزاز علی شاہ آف بلچ نے چترال آفیئرز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد اللہ شکر آج لواری ٹنل مکمل ہوگیا اور98فیصدکام مکمل ہوچکا ہے۔

بابااتالیق جعفر علی شاہ کا خواب ،شہزادہ محی الدین کی کوشش مشرف کا احسان اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ذاتی دلچسپی اور افتخار الدین نے لواری ٹنل کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔شروع میںیہ ریلوے ٹریک تھامگر ہم شکر گزار ہیں اتالیق فرداد علی شاہ کے جنہوں نے اسے ٹرک ایبل روڈ بنانے کے لیے کوشش کی اور کامیاب بھی ہوئے۔جنرل مشرف نے اس کام کا آغاز کیا اور حکومت ختم ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے نہ صرف کام کو بند کردیا بلکہ اس کے فنڈز بھی دوسرے صوبے منتقل کردیے لیکن ہم شکر گزار ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے جنہوں نے تاریخی فنڈز ضلع چترال کو دئیے ۔میں اس موقعے پر وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف سے گزارش کرتا ہوں کہ لواری ٹنل کا نام ایکس ایم ۔این۔اے بابا اتالیق جعفر علی شاہ کے نام پر رکھا جائے ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے