شہ سرخیاں
Home / پاکستان / فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام چترال کے دوردراز کے علاقہ مستوج میں غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کیا گیا

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام چترال کے دوردراز کے علاقہ مستوج میں غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز)فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام چترال کے دوردراز کے علاقہ مستوج میں غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کیا گیا ۔ خشک راشن پیک میں گھی، دال، چینی، آٹا، چائے کی پتی اور گرم مصالحہ جات شامل تھے۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف، تحصیل ناظم عبدالرحمن، مسﺅل جماعة الدعوة دیر زون ابو ہارون، مسﺅل جماعة الدعوة چترال عمران اور یونین کونسل کے ممبران کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا مقصد مستحقین ،نادار افراد کی مددکرنااورانہیں اپنے پاﺅں پر کھڑے کرنا ہے۔اس مقصد کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں مستحق اور نادار لوگوں میں وقتاً فوقتاً خشک راشن کی تقسیم کی جاتی ہے۔تحصیل ناظم عبدالرحمن اور دیگر مقررین نے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی انسانیت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے چترال میں آنیوالے گزشتہ سیلاب میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دی تھیں ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے