شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لواری ٹنل کھلتے ہی چترال بازار میں رکشے کی آمد

لواری ٹنل کھلتے ہی چترال بازار میں رکشے کی آمد

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) لواری ٹنل کھلتے ہی چترال ٹاؤن بازار میں رکشے کی آمد کی وجہ سے چترالی عوام پریشان کیونکہ چترال ایک پرامن علاقہ اور پرسکون علاقہ ہے شہری لوگ اور باہر ملکوں کے سیاح چترال کے قدرتی نظاروں اور سکون کی تلاش میں یہاں کا رخ کرتے ہیں

اگر خدانخواستہ رکشے اور بگھی گدا گاڑی وغیر ہ کی آمد و رفت چترال میں بھی شروع ہوگئی اور رکشوں کی آواز چترال کے پر سکون ماحول کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور سیاح چترال کا رخ کرنے کی بجائے کسی اور پر امن جگہ کا انتخاب کریں گے جو کہ چترال کی سیاحت کے لیے کسی تباہی سے کم نہیں ۔ہمارے نمائندے نے رکشے ڈرائیور سے سے پوچھنے پر بتایا گیا کہ اب چترال میں رکشے جلد سروس شرو ع کریں گے ۔ اور لوگوں کو سہولت میسر کریں گے مگر سہولت اپنی جگہ اس کے نقصانات زیادہ ہیں۔چترال ٹاؤن انتظامیہ سے درخواست ہے کہ چترال شہر کے پرسکون فضا کو آلودہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے