شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / .بالائی چترال کے علاقے سفید ارکاری میں سیلاب نے تباہی مچادی

.بالائی چترال کے علاقے سفید ارکاری میں سیلاب نے تباہی مچادی

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز )چترال کے بالائی علاقے سفید ارکاری میں تیز بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہیاں مچا دیں، سڑکیں پل سیلاب میں بہہ گئے جس کی وجہ سے علاقے کا ضلع کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ سیلاب کے باعث ایک گلیشئیر بھی ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔
مقامی ناظم کے مطابق اب تک 200 کے قریب افراد بے سروسامانی کی حالت میں گھروں کو چھوڑ کر پہاڑ کا رخ کر چکے ہیں۔ ٹی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں مزید نقصان کا بھی خدشہ ہے، سخت اندھیرے کی وجہ سے کسی کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا اور ہر کوئی گھر ایک کمبل لے کر یا اس کے بھی بغیر گھر سے نکلا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب میں گھرے سفید ارکاری کے عوام کے ساتھ فوری امداد کی جائے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے