شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تور کہو روڈ پر ناقص اور کام کی سست رفتاری کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔شفیع اللہ وی ۔سی ناظم تورکہو

تور کہو روڈ پر ناقص اور کام کی سست رفتاری کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔شفیع اللہ وی ۔سی ناظم تورکہو

تورکہو ( نمائندہ چترال آفیئرز) وی۔سی ناظم تورکہو شفیع اللہ نے چترال آفیئرز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تور کہو روڈ پر کام انتہائی سست رفتاری سے جاری ٹھیکہ دار ٹائم پاس کرکے پیسے کمانے کے چکر میں ہے۔اگر کام اسی رفتار سے جاری رہا تو یہ میگا پروجیکٹ 10سالوں میں بھی نہیں بن سکتی ۔اس سے پہلے بھی ہم عوامی نمائندوں ذمہ دار افراد کو اس حوالے آگاہ کیا تھا۔لیکن اس مسئلے کا نوٹس نہیں لیا گیا۔تورکہو روڈ کے کام کے سست رفتاری اور ناقص کام کے پھیچے EXEN انجینئر جلیل سی۔این۔ڈبلیو بونی کا ہاتھ ہے۔
تورکہو کے عوامی نمائندے ڈسٹرکٹ ممبرز تحصیل ممبرزاور ویلیج ناظمین ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔کہ تورکہو روڈکے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔بصورت دیگر میں وی۔سی ناظم شفیع اللہ عوام کو سی۔این۔ڈبلیو کے ٹھیکہ دار وں کے خلاف کال دوں گا۔اور ان کے خلاف عوامی تحریک کا آغاز کروں گا۔MNA چترال DC چترال اور ڈسٹرکٹ ناظم اور وزیر اعلیٰ سے سی ۔این۔ڈبلیو کے ٹھیکہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی اپیل کرتا ہوں۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے