شہ سرخیاں
Home / پاکستان / بینچ اور بار دونوں اللہ کے سامنے انصاف کی فراہمی کے لئے جوابدہ ہیں۔ جسٹس یحیٰ آفریدی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

بینچ اور بار دونوں اللہ کے سامنے انصاف کی فراہمی کے لئے جوابدہ ہیں۔ جسٹس یحیٰ آفریدی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰ افریدی نے کہا ہے کہ بینچ اور بار دونوں اللہ کے سامنے انصاف کی فراہمی کے لئے جوابدہ ہیں اور ان کے درمیان بہترین تعلق کار کے ذریعے ہی قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی اور اس سلسلے میں انقلابی بنیادوں پر قدم اٹھائے جارہے ہیں جبکہ میرٹ کی عملداری میں ہر قسم کی رکاوٹ ہٹادی گئی ہیں۔ جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انصاف کی فراہمی کے اس عظیم کام میں وکلاء برادری نے ہمیشہ سے بینچ کاساتھ دیا ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوردراز کے علاقوں میں انصاف کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور انفراسٹرکچروں کی تعمیر اور ججوں کی کمی کو پورا کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے سب ڈویژن مستوج کے صدرمقام بونی میں ماڈل کورٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوفیہ وقار خٹک اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساجداللہ ایڈوکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہارکیاا ور چترال میں جوڈیشری سے متعلق مسائل کا ذکر کیا۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے