چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز)نئے تعمیر شدہ لواری ٹنل سے سفر کیلئے انتظامیہ کی طرف سے سولہ گھنٹے دئے گئے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے۔ چترا ل سے دیر ہلکی ٹریفک کیلئے رات 7سے رات 9بجے تک، دیر سے چترال ہلکی ٹریفک کیلئے رات 9سے رات 11بجے تک،پھر چترال سے دیر تک ہلکی ٹریفک کیلئے رات 11سے رات 1بجے تک،پھر دیر سے چترال ہلکی ٹریفک کیلئے رات 1سے رات 3بجے تک، پھر چترال سے دیر ہیوی ٹریفک کیلئے رات 3سے صبح 5بجے تک، پھر دیر سے چترال ہیوی ٹریفک کیلئے صبح 5سے صبح 7بجے تک،پھر چترال سے دیر تک ہلکی ٹریفک کیلئے صبح 7سے صبح 9بجے تک، پھر دیر سے چترال تک ہلکی ٹریفک کیلئے صبح 9سے 11بجے تک۔ ان شیڈول کے مطابق سفر اختیار کریں۔
Facebook Comments