شہ سرخیاں
Home / پاکستان / 2018ء میرا پہلا الیکشن اور عمران خان کا آخری الیکشن ثابت ہوگا۔.بلاول بھٹوزرداری

2018ء میرا پہلا الیکشن اور عمران خان کا آخری الیکشن ثابت ہوگا۔.بلاول بھٹوزرداری

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2018ء میرا پہلا الیکشن اور عمران خان کا آخری الیکشن ثابت ہوگا۔ ہفتے کے روز چترال پولوگراونڈ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

2018ء میرا پہلا الیکشن اور عمران خان کا آخری الیکشن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی اور چترال کا ایک دیرینہ تعلق ہے اور اگرچہ وہ پہلی مرتبہ چترال آئے ہیں لیکن یہ علاقہ اور لوگ ان کے لئے اجنبی ہرگز نہیں ہیں جنہوں نے شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو بے پناہ محبت دی تھی اور وہ چترال کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں کیونکہ یہ دونوں کا بھی دوسرا گھر تھا۔ انہوں نے صحت ، تعلیم ، کمیونیکیشن اور دوسرے شعبوں میں پی پی پی کے مختلف ادوار حکومت کے دوران انجام دئیے گئے کارناموں پر روشنی ڈالی جن میں بجلی گھر، کالج، گندم کی سب سڈی شامل تھے۔ اس سے قبل عوامی مہم کے سلسلے میں پہلی مرتبہ وہ چترال پہنچے تو پولو گراونڈ میں ہزاروں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیاجس کے ساتھ پارٹی کی مرکزی قائدین فرحت اللہ بابر، شیر ی رحمن، ندیم افضل چن، سینیٹر روبینہ خالد ، فضل کریم کنڈی جبکہ صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان ، اخونزادہ چٹان ، شہزادہ بیگم سلیمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان، ضلعی صدر اورایم پی اے سلیم خان اور چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین نے بھی خطاب کیا اور چترال کے لئے بھٹو خاندا ن کے کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی مرکزی قائد بلاول بھٹو زرداری کا چترال سے سیاسی مہم کا ابتدا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو چترال کے عوام پر اعتما د اور فخر ہے ۔ انہوں نے پارٹی کی مرکزی قیادت کی یقین دہانی کرائی کہ اگلے سال الیکشن میں پارٹی ضلعے سے تینوں سیٹیں جیت جائے گی

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے