شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پی ٹی آئی سے عزت دار خواتین دھڑا دھڑ نکل کر جارہی ہیں تاکہ اپنی عزت بچاسکیں۔ بلاول بھٹوزرداری

پی ٹی آئی سے عزت دار خواتین دھڑا دھڑ نکل کر جارہی ہیں تاکہ اپنی عزت بچاسکیں۔ بلاول بھٹوزرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگلے سال منعقد ہونے والے انتخابات میں نواز شریف اور عمران خان دونوں کی جھوٹ، فریب اور کرپشن کی بنیاد پر قائم سیاست کا مکمل طور پر صفایا ہوگا اور پاکستان کے عوام پی پی پی کو دوبارہ بھاری اور واضح اکثریت سے اقتدار میں لائیں گے کیونکہ دونوں نے گزشتہ چار سالوں کے دوران قومی دولت کی لوٹے مار اور کرپشن کے علاوہ اور کوئی عوامی فلاحی کام نہ کرسکے اور پی پی پی ایک مکمل منشور اور پروگرام کے ساتھ میدان میں اتنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی ہے ۔

ہفتے کے روز چترال پولوگراونڈ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ کسانوں کو زرعی قرضوں کی فراہمی، پانی کی منصفانہ تقسیم ، زرعی آلات پر جی ایس ٹی کا خاتمہ اور دوسرے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کسان خوشحال ہو تو ملک بھی خوشحال ہوگا جبکہ نوجوانوں کے جملہ کے مسائل کا حل سمیت غریب خواتین کی مالی سپورٹ کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید دسعت دینا پارٹی منشور کے حصہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نواز شریف قانون قدرت کے تحت خود ہی اس پھندے میں پھنس گئے جوکہ انہوں نے دوسروں کے لئے تیارکیا تھااورآئین کے جن دفعات کے تحت وہ نااہل قرار دئیے گئے ، اور ہمارے بار بار کہنے کے باوجود ایک فوجی آمر کا آئین میں آئین کے روح کی منافی اورامتیازی آرٹیکلز کو ختم کرنے پر نواز شریف ہی رضامند نہیں ہوئے اور خود ہی اس کے شکار ہوکر گھر جابیٹھے جوکہ ان کو دراصل دوسروں کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے