شہ سرخیاں
Home / پاکستان / چترال سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کا ہائی کمان کرے گا۔چترال میں میڈیا سے گفتگو

چترال سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کا ہائی کمان کرے گا۔چترال میں میڈیا سے گفتگو

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  ہمیں سیاست کو ایک طرف چھوڑ کر شرافت اور شائستگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ چترال سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ چترال کے ساتھ بھٹو خاندا ن کا پرانا تعلق موجود ہے اور یہ درست بھی ہے کہ چترال سے کارکنان نے اس قسم کی درخواست بھی کی ہے لیکن اس کا فیصلہ پارٹی کا ہائی کمان کرے گا۔ عمران خان کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ گالم گلوچ کی سیاست کا وطیرہ بنانا عمران خان کی عادت ثانیہ بن چکی ہے جس کا سیاست اور ملک پر نہایت مہلک اور گہری اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ پی پی پی کی سیاست شرافت کی شرافت رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الزامات اور بہتان تراشی کا سیاست کاخاتمہ ہونا چاہئے جبکہ عائشہ گلالئی کے عمران خان کے بارے میں لگائے گئے الزامات کے بارے میں مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بارے میں جنسی ہراسان کرنے کے خلاف قوانین پہلے سے موجود ہیں جن پر عملدرامد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے نوجوانوں کے بارے میں ایک اور سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستانی معاشرے کا سب سے ذیادہ حساس اورقابل توجہ طبقہ ہے جسے پی پی پی نے اپنی منشور اور پروگرام میں بھی شامل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ گلگت بلتستان کا بھی عنقریب دورہ کریں گے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!