شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بلاول بھٹو کا دورہ چترال ناکام رہا پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں رہی.پی ٹی آئی رہنماعبدالطیف

بلاول بھٹو کا دورہ چترال ناکام رہا پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں رہی.پی ٹی آئی رہنماعبدالطیف

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) اپر چترال کے علاقہ اوتھول موڑ کہو کے درجنوں افراد پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر باد کہتے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے؂؂؂؂ ، پاکستان تحریک انصاف کے صدر عبدالطیف نے درجنوں افرادکو پاکستان تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنا کر پی ٹی آئی میں شمولیت پر انہیں مبارک باددیں ،پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے والوں میں عبدالکریم خان ، سیف الرحمان ، بشیر احمد ، عبدالقیوم وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے صدر عبدالطیف نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دورہ چترال ناکام رہااب چترال پیپلز پارٹی کے ہاتھوں سے نکل کر نوجوانوں کے ہاتھ میں آ گیا ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں رہی جس میں غریب عوام کو حقوق دینے کا وعدہ کیا جاتا تھا اب یہ زرداری برانڈ پارٹی ہے جس میں پیسوں کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بھٹو کے نام پرعوام میں مقبو ل نہیں کیا جا سکتا اور بلاول بھٹو کا چترال سے الیکشن لڑنے کے بارے میں سوچنا ایک خواب سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے چترال کے تمام بنیادی مسائل حل کر نے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور چترالی نوجوانوں کی پی ٹی آئی میں جوق در جوق شرکت کے بعد تحریک انصاف چترال میں مضبوط ترین پارٹی ابھرکر سامنے آئی ہیں اور آئندہ کے انتخابات میں تحریک انصاف چترال سے بھر پور کامیابی اپنی کارکردگی پر حاصل کریگی ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے