شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے گرم چشمہ میں واٹر پروجیکٹ کا افتتاح

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے گرم چشمہ میں واٹر پروجیکٹ کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے چترال کے علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی کے لئے واٹر پروجیکٹس کاآغاز کر دیا ہے ۔ چیئرمین ایف آئی ایف حافظ عبدالرؤف نے گرم چشمہ میں واٹر پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس واٹر پروجیکٹ کے ذریعے تقریباً پانچ سو افراد صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ اس کیلئے پانچ ہزار فٹ پائپ پورے علاقے میں بچھایا گیا ہے ۔ اس موقع پر حافظ عبدالرؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن گزشتہ دو سال سے چترال کے علاقوں میں خدمت انجام دے رہی ہے ۔اس حوالے سے چترال میں بیشتر طبی و فلاحی منصوبہ جات کا آغاز کیا گیا ہے جس سے ہزاروں افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لوگوں کی بے لوث اور بلاتفریق مدد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واٹر پروجیکٹ سے پہلے لوگ نالوں کا گندا پانی پینے پر مجبور تھے جس سے طرح طرح کی بیماریاں عام ہیں،چشموں کا پانی لانے کے لئے گھنٹوں پیدل سفر کر نا پڑتا تھا جو انتہائی مشکل ہے تو الحمدللہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے یہ واٹر پروجیکٹ مکمل کر کے اہل علاقہ کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے