چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)آج بروز ہفتہ چترال اتالیق بازار میں ٹاؤن UC-1کے نوجوانوں نے ایڈوکیٹ شعیب احمد کی قیادت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
ان کا کہنا تھا کہ گولین گول 2میگاواٹ بجلی کی ترسیل غیر منصفانہ ہے UC-1 بجلی کی ترسیل بازار تک محدود ہے دوسری جانب واپڈا کو آڑھے ہاتھو ں لتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم فراہمی سے بچے بوڑھے سبھی پریشان ہیں اور اگر بجلی آتی بھی ہے تو والٹیج انتہائی کم جوکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی نا اہلی ہے کہ ٹاؤن کا ایک حصہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے اور ہم ایک پر امن احتجاج کررہے ہیں ایک ہفتے کی مہلت دتے ہو ئے کہا کہ اگر ہمارے مطا لبات نہ مانے گئے تو احتجاج کادائرہ کا ر بڑھا کر دوسرے UC’sکو بھی شامل کیا جائے گا اور پورے چترال میں واپڈا اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے خلاف احتجاجی مظا ہروں کا سلسلہ شروع کردیاجائے گا۔