شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تورکہو روڈانتظامیہ کی غفلت کی نظر، روڈ کا کام مسلسل سست روی کا شکارجس کی وجہ سے مریضوں اور مسافروں کوسخت مشکلات کا سامنا۔

تورکہو روڈانتظامیہ کی غفلت کی نظر، روڈ کا کام مسلسل سست روی کا شکارجس کی وجہ سے مریضوں اور مسافروں کوسخت مشکلات کا سامنا۔

تورکہو (نمائندہ چترال آفیئرز) ہمارے نمائندے کے مطابق تورکہو روڈ پر کام مسلسل سست روی کا شکار ہے۔جس کی وجہ سے تورکہو کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔روڈ پر کام کی سست رفتاری کی وجہ سے مسافروں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔3,4 مہینوں صبح سے لیکر شام تک تورکہوروڈکام کی سست روی کی وجہ سے بند رہتا ہے۔جس کی وجہ سے عام مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔خاص کر مریضوں کو چونکہ تورکہو میں سہولیات سے آراستہ ایک مکمل ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر مریضوں کو بونی یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنا پڑتا ہے جبکہ بعض مریضوں کو فوری طورپر ابتدائی طبعی امداد پہچانے کے لیے جلد سے جلدبونی یا ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال پہنچانا ہوتا ہے ۔لیکن تورکہو روڈ کی بندش کی وجہ سے مسافروں اور مریضوں کو کافی انتظار کرنا پڑتا ہے جو کہ قیمتی انسانوں جانوں کی ضیائع کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے