چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) آج بروز جمعہ دفاع پاکستان کونسل ضلع چترال کی جانب سے پرانا سبزی منڈی سے امریکہ مخالف احتجاجی ریلہ مین بازار سے گزرتا ہوا گولدور چوک پر ایک جلسے کی صورت اختیار کر گیا۔احتجاجی جلسے کی قیادت دفاع پاکستان کونسل کے امیر عمران ایوب ،جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر شیخ عمر قریشی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما قاضی نسیم نے کی۔اس موقعے پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے امریکی صدر کی پاکستان اور اسلام دشمنی کا بھر پور انداز میں مذمت کیاگیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی نا خوشگوار صورت حال میں پاکستان افواج اور آئی ۔ایس ۔آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔اور ملکی سالمیت پر زرہ بھر بھی کوئی آنچ آنے نہیں دینگے۔ اس موقعے پر پرجوش مظاہرین نے امریکی پرچم کو سرعام جلا کر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔ جس کے بعد جلسہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

دفاع پاکستان کونسل ضلع چترال کی جانب سے امریکہ مخالف احتجاج
Facebook Comments