شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ایم پی اے سردار حسین اتنا جھوٹ نہ بولے کہ آئیندہ آپ کی سیاست دفن ہوجائے۔محمد ارشاد

ایم پی اے سردار حسین اتنا جھوٹ نہ بولے کہ آئیندہ آپ کی سیاست دفن ہوجائے۔محمد ارشاد

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز) صدر ضلعی سپورٹس اینڈکلچر فورم چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ نے آوی لشٹ کے عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے خطیر رقم کی منظوری دی ہے جبکہ ایم پی اے سردار حسین یہ رقم اپنے کھاتے میں ڈالتے ہوئے سندھ سے چندہ اکھٹا کرکے لانے کا جھوٹا دعویٰ کررہا ہے جوکہ عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایم پی اے صاحب صوبائی فنڈ اپنے کھاتے میں ڈالنے کی بجائے صوبائی حکومت سے مزید ترقیاتی فنڈ منظور کرواکر اپنے پرفارمنس کو بہتر بنائے۔ایم پی اے سردار حسین اتنا جھوٹ نہ بولے کہ آئیندہ آپ کی سیاست دفن ہوجائے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے