شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آئس لینڈ (ICELAND)کے سابق صدارتی امیدوار اور موجودہ پارلیمنٹیرین کی طرف سے اظہار تعزیت

آئس لینڈ (ICELAND)کے سابق صدارتی امیدوار اور موجودہ پارلیمنٹیرین کی طرف سے اظہار تعزیت

رپورٹ ( نمائندہ چترال آفیئرز) تفصیلات کے مطابق (ICELAND) کے سابق صدارتی امیدوار اور موجودہ پارلیمنٹیرین(Mr AriTrusti)نے چترال کے معروف سماجی و تجارتی شخصیت عبدالرزاق کی سانحہ وفات پر ان کی فیملی سے تعزیت کی۔ (Icelandic) پارلیمنٹیرین نے اپنی تعزیتی پیغام میں عبدالزاق کی حادثاتی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، اور 1992سے عبدالرزاق کے ساتھ اپنی دوستی کے طویل دورانیے کو اپنی زندگی کے سنہرے ادوار میں شمار کیا اور چترال میں سیاحت کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کی ،نیز سیاحت کے شعبے میں عبدالرزاق کے ساتھ کمرشل معاملات میں ان کی دیانت امانت اور صداقت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو میں نے چترال میں کوہ پیمائی کرنے کیلے ان سے رابطہ کروایا ان سب نے ان کی پرکشش شخصیت کی بڑی تعریف کی۔
Mr Ari Trusti نے 2018 میں عبدالرزاق کے کئی عالمی کوہ پیما دوستوں کی طرف ان کی یاد میں کی جانے والی (Terich mir International Expedition)کیلے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی اور عبدالرزاق کی قائم کردہ کمپنی Travel Terich mir کے موجودہ ایم ڈی حسین احمدسے (Terich Mir Travel Company) کو مزید مستحکم کرنے اورعالمی سطح پر سیاحت کے میدان میں کام کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔
اسی طرح سیاحت کے شعبے سے منسلک کئی عالمی شخصیات نے بھی عبدالرزاق کی فیملی سے تعزیت کی جن میں Dr Nikolas(یونان )، Patrida(نیوزی لینڈ)،Wader Fedarof(روس)،Philipe(انگلینڈ)، Mike(جرمنی)،CasternاینڈMorten
(آئس لینڈ)،DR Anaya(امریکہ)،Mis Fani Kospadiko(یونان)،Mis Marygen(آئرلینڈ)،Miss Rehana(کنیڈا)وغیرہ شامل ہیں۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے