شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جے آئی یوتھ ضلع چترال کی جانب سے کوئز مقابلے کا انعقاد

جے آئی یوتھ ضلع چترال کی جانب سے کوئز مقابلے کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)جے آئی یوتھ ضلع چترال کے صدر وجیع الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یوں تو سید مودودی کی ہر تصنیف اپنے آپ میں ایک شاہکار ہے..مگر “خطبات” کی اپنی ایک اہمیت رہی ہے.ارکان اسلام اور اس کے مقتضیات کو جس مدلل اور سہل انداز میں سید رح نے اس کتاب میں پیش کیا ہے.وہ اپنی مثال آپ ہے جے آئی یوتھ ضلع چترال نے اس اہم تصنیف پر کوئز مقابلہ(تحریری ٹیسٹ) کا انعقاد کیا ہے جس میں بالترتیب اول آنے والے کو 50 ہزار انعام دوسرے آنے والے کو 30 ہزار اور تیسرے آنے والے کو 20 ہزار انعام سے نوازا جائے گا.علاوہ ازیں 20 مختلف انعامات بھی دئیے جائیں گے.اس کے لئے پورے چترال میں امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ٹیسٹ کے لئے پیپر”دعوہ اکیڈمی،اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد والے تیار کریں گے.عمر کی آخری حد 30 سال ہے.اور یہ MCQs طرز کا ٹیسٹ ہوگا.ٹیسٹ یکم اکتوبر کو ہوگا انشاءاللہ رجسٹریشن مع کتاب 300 روپے ہے..علم بھی پائیں اور انعامات بھی..آئیے اس خوبصورت اور ہر دو طرح سے منافع بخش مہم میں نوجوانوں کا ساتھ دیں..خود بھی رجسٹریشن کروائیں دوسروں کو بھی ترغیب دلائیں..للہ نوٹ؛رجسٹریشن تاریخ کو بوقت ضرورت آگے کیا جاسکتاہے

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے