شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کی مذہبی جماعتوں کا امریکہ کے خلاف گولدور چوک میں احتجاج جاری

چترال کی مذہبی جماعتوں کا امریکہ کے خلاف گولدور چوک میں احتجاج جاری

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) آج بروز پیر جماعتہ الدعوۃ ،جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کی جانب سے پی۔آئی ۔اے چوک میں روڈ بند کرکے امریکہ مخالف احتجاج ریکارڈ کرایا جارہا ہے۔

جس میں جماعتہ الدعوۃ ،جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کے کرکنوں کے علاوہ کثیر تعداد میں عام عوام بھی موجود ہیں۔جہاں پر مختلف مقررین خطاب کررہے ہیں امریکہ کی پاکستان مخالف بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کررہے ہیں۔

احتجاج میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا بھی موجود ہے جسے احتجاج کے آخر میں جلایا جائے گا۔مقررین نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے جس پر ہجوم نے پرجوش انداز میں مقررین نے کے نعروں کا جواب دیا۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے