چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) آج بروز منگل ریڈکریسنٹ پاکستان چترال کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال کے سبزہ زار میں صفائی مہم کا آغاز ہواجہاں اسٹنٹ کمشنر جناب عبد الاکرام صاحب بھی موجود تھے۔ریڈکریسنٹ پاکستان چترال کے کارکنان ،ہسپتال کے سوئیپرز،سیول ڈیفنس کے آفسر شمشیر اور فاروق استاد جوکہ چترال سنٹنیل ماڈل سکول کے طلبہ ٹیم کو لیکر صفائی مہم میں حصہ لینے کے لیے موجود تھے۔جن کو بعد میں گروپز کی شکل میں تشکیل دے کر ہسپتال کے مختلف حصوں کی صفائی سونپی گئی۔چترال
Facebook Comments