شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار رہنما شبیر احمد کی جانب سے چترال چیمبر آف کامرس کے چیئرمین سرتاج احمد خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش

تجار رہنما شبیر احمد کی جانب سے چترال چیمبر آف کامرس کے چیئرمین سرتاج احمد خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز) آج منگل کے روز تجار رہنما شبیر احمد کی جانب سے ایک خباری بیا ن جس میں چیئرمین چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرتاج احمدخان نے چترال میں چیمبر آف کامرس کی بنیاد رکھی اورنہایت قلیل عرصے میں چترال بازارکو ترکول کرکے اسٹریٹ لائٹز کا بندوبست کیاجس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے چترال بازار کے سبھی دوکاندار حضرات سرتاج احمد خان خوش ہیں۔اور سرتاج احمد خان صاحب کی خدمات کو سراہتے ہیں۔رہنما تجاررہنما شبیر احمدنے کہا کہ چترال تجار یونین کی جانب سے چیئرمین چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

تاہم بعض چیزیں ابھی بھی نامکمل ہیں جیساکہ چترال بازار میں پبلک ٹائلٹ نہیں ہیں اور صفائی کا خاطر خواں انتظام بھی نہیں ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ سرتاج احمد خان ان مسائل کو بھی زیر غور لائیں گے۔تجار رہنما شبیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ 23 ستمبر 2013کو تجار یونین کے انتخابات ہوئے تھے جس کی مدت تین سال تھی ا س دوران سابقہ یونین ایک باتھ روم بھی نہ بنا سکی۔ تین سال گزرجانے کے بعد بھی تجاریونین کے انتخابات نہیں کرائے گئے جو کہ سابقہ یونین کی کمزوری ہے۔ تجار رہنما شبیر احمد نے تجار یونین کی جانب سے سرتاج احمد خان سے درخواست کی چترال بازاز میں پبلک ٹوائلٹز اور صفائی کا بندوست بھی کیا جائے۔آخر میں شبیر احمد نے کہا کہ بعضی سیاسی عناصر چترال بازار کی ترکول اور اسٹریٹ لائٹز کا کریڈٹ خود لینے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ ایک غلط بات ہے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے