شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال بازار کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی جانب لانے پر شہزادہ مسعودالملک اور طارق احمد کاشکریہ۔تجار رہنما شبیر احمد

چترال بازار کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی جانب لانے پر شہزادہ مسعودالملک اور طارق احمد کاشکریہ۔تجار رہنما شبیر احمد

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)تجار رہنما شبیر احمد نے ایک اخباری بیا ن دیتے ہوئے کہا کہ چترال بازار کئی سالوں سے بجلی سے محروم چلی آرہی تھی۔اور اب ایس ۔آر۔ایس ۔پی کی جانب سے گولین گول 2 میگا واٹ بجلی گھر بننے کے بعد چترال بازار پھر سے آباد ہوگیا ہے اور چترال بازار میں کاروبار زندگی پھر سے رواں دواں ہوئی ہے۔ ایک عام جنرل اسٹور سے لیکر درزی ،ویلڈنگ مشینری سبھی بجلی سے محروم تھے ۔مگر گولین گول 2 میگا واٹ بجلی آنے سے ڈسٹرکٹ کورٹ ،ڈسٹرکٹ ہسپتال ،سکول کالجزکو بجلی میسر ہونے کے ساتھ ساتھ فوٹو اسٹیٹ ،درزی،ویڈنگ اور باقی شعبوں کی دوکانیں بھی آباد ہوگئے ہیں۔چترال بازار کے تمام کاروباری حضرات چاہے چھوٹے پیمانے پر ہوں کہ بڑے پیمانے پر سبھی شہزادہ  مسعود الملک صاحب اور طارق احمد صاحب کے شکر گزار ہیں۔تجار رہنما شبیر احمد کا مزید کہناتھا کہ چترال بازار کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی جانب لانے پر میں چترال بازار کے تمام کاروباری حضرات کی وساطت سے جناب شہزادہ مسعود الملک صاحب اور آر۔پی۔ایم ایس۔آر۔ایس ۔پی جناب طارق احمد صاحب کی تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے