شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈکنزرویشن کی جانب سے وی۔سی۔سی سطح پر فٹبال ،کرکٹ،رسہ کشی اور بیڈمینٹن کے مقابلے 4 ستمبر سے منعقد کرائے جائیں گے۔

چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈکنزرویشن کی جانب سے وی۔سی۔سی سطح پر فٹبال ،کرکٹ،رسہ کشی اور بیڈمینٹن کے مقابلے 4 ستمبر سے منعقد کرائے جائیں گے۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال گول کیمونیٹی ڈولمپنٹ اینڈ کرزویشن کی جانب سے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میںVCC سطح پر فٹبال،کرکٹ،رسہ کشی اور نیڈمینٹن کے مقابلے منعقد کرانے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوئی۔ جس میں کل11 VCC’s شامل ہیں جو کہ درجہ زیل ہیں وی۔سی۔سی گولدور ،زرگراندہ،جنگ بازار،شالدین، مغلاندہ،شالدین،چیوڈوک،ریحانکوٹ،ٹھینگشین،سنگوراور ڈانکیریکاندہ شامل ہیں۔

اس مینٹنگ میں فٹبال سمیت دوسرے کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کوبھی مدعو کیا گیاتھا۔میٹنگ میںCGCDCA کے چیئرمین جہانزیب احمد،پراجیکٹ چیئرمین حسین احمد اور مینجر مبشر احمد مغل بھی موجود تھے۔دیگر مہمانوں میں سابق ناظم ریاض احمد ،حسین جنگ بازار،شمشیرمغلاندہ ،ناصر احمد گولدور بھی اجلاس میں شریک تھے۔ وی۔سی۔سی سطح میں کھیلوں کے مقابلے 4 ستمبر سے شروع ہونگے اور 10 ستمبر تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہونگے۔

چترال گول کمیونیٹی اینڈ کنزرویشن کے مینجر مبشر احمد مغل نے کہا کہ وی۔سی۔سی سطح پر ٹیموں کے مابین مقابلوں کا شیڈول ایک دو روز میں جاری کیا جائے گا۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے