شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال ٹاون سے تقربیا160کلومیٹرشمال کی جانب واقع تورکہوریچ کوچترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحدپل کوگذشتہ رات نامعلوم افرادنے آگ لگادی ۔

چترال ٹاون سے تقربیا160کلومیٹرشمال کی جانب واقع تورکہوریچ کوچترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحدپل کوگذشتہ رات نامعلوم افرادنے آگ لگادی ۔

ریچ(نمائندہ چترال آفیئرز)چترال ٹاون سے تقربیا160کلومیٹرشمال جانب واقع تورکہوریچ کوچترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحدپل کوگذشتہ رات نامعلوم افرادنے آگ لگادی ۔تفصیلات کے مطابق یہ پل اپرتورکہوکے تقریبا1200سے زائدگھرانوں کوجیپ کے ذریعے دوسرے علاقوں تک پہنچانے کاواحدراستہ تھا۔دوسری طرف پیدل راستہ بھی انتہائی کھٹن اوراستعمال نہ ہونے کی وجہ سے بالکل معدوم ہوگیاہے۔

عیدکی چھٹیوں پرگئے افرادعلاقے میں محصورہوکررہ گئے ہیں کیونکہ رات گئے تخریب کاری کے اس واقعے کے بعدتمام گاڑیاں واپس جاچکی ہیں یاادھرہی کھڑی ہیں سردیوں سے پہلے ریچ کے باشندے چترال یامضافات سے اشیائے خودنوش اوردیگرضروریات زندگی اسٹورکرلیتے ہیں انہی حالات میں پل کوجلادیناان کے مسائل میں اضافے کامزیدسبب بنے گا۔علاقے کے عوام نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر پل کے تعمیرکویقینی بنائیں تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آسکے

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے