شہ سرخیاں
Home / تصاویر / برما میں انسانیت سوز مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی افسوس ناک اور بد ترین دہشت گردی قرار – ایڈوکیٹ محمد سریر خان وائس چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل

برما میں انسانیت سوز مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی افسوس ناک اور بد ترین دہشت گردی قرار – ایڈوکیٹ محمد سریر خان وائس چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل

پشاور(پریس ریلیز) خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد سریر خان ایڈوکیٹ نے برما میں انسانیت سوز مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی افسوس ناک اور بد ترین دہشت گردی قرار دیا ۔انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ برما کے مسلمانو ں پر مظالم کا نوٹس لیا جائے اور اقوام متحدہ اور OICجلد از جلداجلاس بلائے اور برمی مسلمانوں کے ساتھ اس ظلم کو فی الفور روکا جائے ۔اور حکومت پاکستان سے بھی پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ برمی مسلمانوں کے ساتھ ظلم اور قتل عام کی صورت حال عالمی سطح پر اُجاگر کرے اور مظلوموں کی ہر ممکن مددکرے۔
اس سلسلے میں خیبر پختونخوابارکونسل کے وائس چیئرمین نے کل مورخہ07-09-2017کو پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلا ن کیا اور تنبہ دی کہ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوگا۔ اور تمام صدور صاحبان سے استدعا کی ہے کہ وہ ہرٹال کو یقینی بنائے اور اس سلسلے میں احتجاجی اور مذمتی اجلاس بلائے اور قراردوں کے ذریعے بارکونسل کو آگاہ کریں۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے