شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان فوری طور پر برما کے سفارتخانے کو بند اور برما کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ضلع چترال

پاکستان فوری طور پر برما کے سفارتخانے کو بند اور برما کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ضلع چترال

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) اسلامی جمیعت طلبہ چترال کے زیر اہتمام جمعہ کے روز برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔ اور چترال پریس کلب کے سامنے جلسہ منعقد کیا گیا ۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمیعت کے طلبہ قائدین اشفاق احمد صدر آئی جے ٹی چترال ، شجاع الحق صدر بزم شاہین خیبر پختونخوا ،ابرار الرحمن جنرل سیکرٹری بزم شاہین اور تنویر احمد نے مطالبہ کیا ۔ کہ حکومت پاکستان فوری طور پر برما کے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے فوج بھیجے ۔ یا مجاہدین کو راستہ دے ۔ کہ وہ ان مظلوموں کی مدد کرنے کیلئے پہنچیں ۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی خاموشی کی پُر زور مذمت کی اور کہا ۔ کہ پا کستان کی خاموشی انتہائی معنی خیز ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مسلمان چاہے پاکستان میں رہتا ہو یا برما میں وہ بھائی بھائی ہیں ۔ آج ہم سے برمی مسلمانوں پر ہونے ولی ظلم نہیں دیکھی جاتی۔ اور بحیثیت مسلمان یہ ہم پر فرض ہے ۔ کہ ہم اُن کو ظلم سے بچانے کیلئے قدم اُٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے ۔ بچوں بڑوں کو جلایا جارہا ہے ۔ جبکہ بنگلہ دیش کی حکومت بھی اپنی سرحد پناہ گزینوں کیلئے نہیں کھول رہا ۔ اور لوگ مسلسل ز ندگی سے کی بازی ہار رہے ہیں ۔ انہوں نے فوری طور پر برما کے سفارتخانے کو بند کرنے اور تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے