شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ائیر پورٹ روڈ بلچ کسی بھی ناخوشگوار حادثے کو دعوت دے سکتی ہے۔

ائیر پورٹ روڈ بلچ کسی بھی ناخوشگوار حادثے کو دعوت دے سکتی ہے۔

 

 

 

 

 

عاصم محمد

بہت افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کئی قیمتی جانوں کی ضیا ع کے بعد بھی ائیر پورٹ روڈ بلچ خستہ حالی کا شکار ہے۔اور صرف ائیر پورٹ روڈ بلچ ہی نہیں بلکہ چترال میں اور بھی کئی اسی طرح کے سڑکیں موجود ہیں۔جو اس سے بھی بد ترحال میں ہیں ۔آپ سوچ رہے ہونگے کہ چترال میں بہت سارے علاقے ایسے ہیں۔جہاں آمد ورفت کے ذرائع خستہ حالی کا شکار ہیں۔توصرف ائیر پورٹ روڈبلچ ہی کیوں؟


ائیر پورٹ روڈ اس کے ساتھ جڑی سڑکوں میں متعد د بار حادثات رونما ہوئے ہیں۔اور اس میں کافی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔اگر چترال شہر میں یہ حال ہے تو آپ خود اندازہ لگائیں کہ چترال کے دور افتادہ علاقوں اور بالائی چترال میں کیا صورت حال ہوگی ۔چترال شہر میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے پاس فنڈز افرادی قوت اور وسائل ہونے کے باوجود ذمہ دار ادارے خاموش بیٹھے ہیں۔کیا یہ ان کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ یہ سڑکیں پختہ کریں اور سڑک کنارے لوہے کے حفاظتی جنگلے (بیئریز ) لگوائیں۔لیکن متعلقہ اداروں کے کان میں جوئے تک نہیں رینگتے۔جو کہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ سوچ کی عکاس اور عوام کے ساتھ اور ان کی قیمتی جانوں کے ساتھ مذاق ہے۔گذشتہ مہینے اسی روڈ میں ارکاری گاؤں کی گاڑی مسافروں کو لیکر حادثے کا شکار ہوا تھا ۔جس میں 6 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

اور اس کی بنیادی وجہ سڑک کنارے حفاظتی جنگلوں کا نا ہونا تھا ۔اس وقت بھی ہم نے متعلقہ ذمہ دار اداروں تک ان کی غیر ذمہ داری اور نا اہلی کی خبرنشر کی تھی ۔لیکن افسوس سے کہناپڑ رہا ہے کہ انہیں اس حادثے سے کچھ بھی پرواہ نہ ہوئی ۔جس کا ثبوت آج بھی ائیر پورٹ روڈ کی بد حالی کی صورت میں آپ کے آنکھوں کے سامنے ہے۔اگر متعلقہ ادارے تھوڑی بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے تو آج یہ سڑکیں کچھ بہتری کی طرف آتے ۔لیکن یہ سڑکیں آج بھی معلقہ اداروں کے منتظر ہیں۔ اور یہ بات ان اداروں کے لیے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔۔۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے