شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے زیر اہمتام تین روزکرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیرVCC بلچ کی ٹیم نے فائنل جیت لیا۔

چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے زیر اہمتام تین روزکرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیرVCC بلچ کی ٹیم نے فائنل جیت لیا۔

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے زیر اہمتام تین روز کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہو ا VCC بلچ نے VCC مغلاندہ کو آخری اوور کےآخری بال میں ایک رنز سے ہرا کر فائنل میچ جیت لیا۔ فائنل VCC بلچ اورVCC مغلاندہ کے مابین کھیلا گیا۔فائنل میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں شائقین پولو کی بڑی تعدا د موجود تھی۔فائنل میچ کے مہما ن ڈیوڈ کنلے ہیڈ آف افیس جرمن ریڈ کراس ، خصوصی تھے ۔ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی ،حمیرہ خٹک سیکرٹری ایڈمینسٹریشن پاکستان ریڈ کراس خیبر پختونخواہ،اے سی چترال عبدالاکرام،ڈی ایف او چترال گول پراجیکٹ ارشاد احمدCGCDCA ممبرز دی لینگ لینڈ اسکول اینڈ کولج کی پرنسپل مس کیری اوردیگر مہمامان موجود تھے۔

میچ انتہائی سنسنی خیز رہا ۔ڈی ایف او ارشاداحمد،چیئرمین عالم زیب ایڈوکیٹ اور ناظم ٹاون ٹو ریاض احمد دیوان بیگی نے مہمانوں کو چترالی تحائف پیش کیے۔

ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقعے پر ،چیئرمین عالم زیب ایڈوکیٹ اور منیجر CGCDCA مبشر احمد مغل نے تمام مہمانون کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے