شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پار ٹی چیئر مین عمران خان کے ساتھ چترال کا دورہ کر کے عوامی اجتماع میں مستوج ضلع کی بحالی کا اعلان کریں گے ۔- وزیر اعلی پرویز خٹک

پار ٹی چیئر مین عمران خان کے ساتھ چترال کا دورہ کر کے عوامی اجتماع میں مستوج ضلع کی بحالی کا اعلان کریں گے ۔- وزیر اعلی پرویز خٹک

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) گزشتہ روز رہنما تحریک انصاف اور سابق تحصیل نا ظم مستوج شہزادہ سکندر الملک نے وزیر اعلی پرویز خٹک سے نو شہرہ میں ایک غیر رسمی ملا قات کی ، جس میں ان سے چترال کے مسا ئل اور صو بائی حکومت کی طرف سے کئے گئے اعلا نات سے متعلق گفتگو کی۔ مستوج ضلع کی بحالی کے اعلان سے متعلق استفسار پر ووزیر اعلی نے شہزادہ سکندر الملک کو بتا یا کہ وہ اور پی ٹی آئی اس وعدے پر قائم ہیں اسی سال کے آخر سے پہلے وہ پار ٹی چیئر مین عمران خان کے ساتھ چترال کا دورہ کر کے عوامی اجتماع میں مستوج ضلع کی بحالی کا اعلان کریں گے ۔ دورہ چترال کے معینہ تاریخ کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ عمران خان فی الحال ملک سے باہر ہے جو نہی واپس ائینگے ان سے مشاورت کر کے اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے شہزادہ سکندر الملک کو ہدایت کی کہ وہ ان کے پر سنل اسٹاف سے رابطہ کر کے ان سے وقت لیں تاکہ وزیر اعلی کے مصروفیات کو دیکھتے ہوئے آفیشل ملا قات کے لیے وقت دیا جاسکے تاکہ مجوزہ دورہ چترال اور دیگر امور پر بات ہو سکے

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے