شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بروغل نیشنل پارک اور چترال گول نیشنل پارک میں مختلف پوسٹوں کیلئے پراجیکٹ عملے کی سلیکشن میں کسی قسم کی بے قائدگی نہیں کی گئی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نیشنل پارکس خیبر پختونخواہ

بروغل نیشنل پارک اور چترال گول نیشنل پارک میں مختلف پوسٹوں کیلئے پراجیکٹ عملے کی سلیکشن میں کسی قسم کی بے قائدگی نہیں کی گئی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نیشنل پارکس خیبر پختونخواہ

رپورٹ ( ارشاد اللہ شادؔ )پراجیکٹ ڈائریکٹر؍کنزرویٹر وائلڈ لائف نیشنل پارکس خیبر پختونخوا کے ا یک ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع شدہ خبر میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’خیبر پختونخواکے قومی پارٹس کی ترقی اور انتظامات‘‘پراجیکٹ کے تحت تمام تقرریاں سروسز رولز اور پراجیکٹ ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق میرٹ پر کی گئی ہیں اس سلسلے میں رولز کے مطابق درخواستیں گریڈ ایک سے گیارہ تک کیلئے ضلع چترال سے طلب کی گئیں جبکہ گریڈ14سے17تک کیلئے پورے صوبے سے درخواستیں طلب کی گئیں جن کی چھان بین اور سکروٹنی محکمہ انتظامیہ کی جانب سے تشکیل کردہ شارٹ لسٹنگ کمیٹی نے کی اور شارٹ لسٹ شدہ امیدواروں کے انٹرویو پراجیکٹ سلیکشن کمیٹی نے کئے اور کمیٹی کی جانب سے سفارش شدہ میرٹ لسٹ کے مطابق تقرریاں کی گئیں اس لئے بروغل نیشنل پارک اور چترال گول نیشنل پارک میں مختلف پوسٹوں کیلئے پراجیکٹ عملے کی سلیکشن میں کسی قسم کی بے قائدگی نہیں کی گئی۔چونکہ چترال گول نیشنل پارک چترال شہر میں واقع ہے جہاں شرح تعلیم چترال کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ ہے اس لئے پارک کے نزدیک رہنے والے زیادہ تر امیدوار میرٹ پر پورا اترے جبکہ بروغل کے کیس میں صورتحال مختلف ہے۔ترجمان نے مزید واضح کیا کہ سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف پراجیکٹ کادفتر تحصیل ہیڈ کوارٹر مستوج میں قائم کیاگیا ہے کیونکہ مستوج سے زیادہ قریبی جگہ اور کوئی نہیں ہے جو زندگی کی بنیادی ضروریات سال بھر پہنچا سکتا ہے۔ بروغل نیشنل پارک کے لئے پراجیکٹ سرگرمیوں کی منصوبہ سازی سال2017-18 کے ورک پلان میں کی گئی۔ورک پلان کی منظوری کے بعد یہ سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ متعلقہ عملے کے اہلکار ان سرگرمیوں کی نگرانی اور عمل درآمد کیلئے اکثر و بیشتر پارک کامعائنہ کریں گے جبکہ پراجیکٹ کے تحت مختلف سرگرمیوں بشمول چھ کمیونٹی واچرز اور ایک سینٹری ورکر کی خدمات کے حصول،چار ویلج کنزرویشن کمیٹیوں کے قیام،ایک پارک ایسوسی ایشن کے قیام،19.500ملین روپے کی بنیادی رقم کے ساتھ انڈومنٹ فنڈکے قیام اور 20عدد شمسی چولہوں کی مقامی لوگوں میں تقسیم،بروغل نیشنل پارک پراجیکٹ کے تحت کی گئی ہے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے