شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں کاروباری اور سیاحتی سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کیلئے چترال سے گلگت اور چترال سے قریبی برادر اسلامی ملک تاجکستان کے شہر خروگ کیلئے پروازیں چلائی جائیں ۔ چترال انوسٹر کانفرنس نمائندگان

چترال میں کاروباری اور سیاحتی سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کیلئے چترال سے گلگت اور چترال سے قریبی برادر اسلامی ملک تاجکستان کے شہر خروگ کیلئے پروازیں چلائی جائیں ۔ چترال انوسٹر کانفرنس نمائندگان

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز ) چترال انوسٹر کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفاقی اداروں ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سمیڈا ) پی سی ایس آئی آر اور صوبائی حکومت کی نمایندگی کرنے والے اداروں معدنیات ، صنعت اور سیاحت سے وابستہ ذمہ داروں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ۔ چترال میں ٹورزم کے فروغ کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ اور ایکو ٹورزم کی راہ ہموار کرکے سیاحوں کیلئے آمدورفت کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ آسانیاں پیدا کی جائیں ۔ اعلامیے میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ۔کہ چترال میں بڑے پیمانے پر آبی وسائل کی فراوانی سے فائدہ اُٹھانے کیلئے ہائیڈرو جنریشن اور مائننگ کے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے آسان اقساط کے قرضے مہیا کئے جائیں ۔ چترال چیمبر آف کامرس کی اپگریڈیشن اور مائننگ کی دریافت ، ریسرچ کیلئے انٹر پرائز ڈویلپمنٹ فنڈ فراہم کئے جائیں ۔ اور چترال میں منرل پارک ، جیمز اینڈ جیولری مارکیٹ بنائی جائے ۔ چترال میں کاروباری اور سیاحتی سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کیلئے چترال سے گلگت اور چترال سے قریبی برادر اسلامی ملک تاجکستان کے شہر خروگ کیلئے پروازیں چلائی جائیں ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے