شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے قابل فخر بیٹے رحمت عزیز چترالی نے معدومیت کا شکار پاکستانی زبانوں کو نئی جدت دینے کے بعد دس زبانوں پر مشتمل موبائل کیبورڈ متعارف کردی جس میں کھوار زبان بھی شامل ہے۔

چترال کے قابل فخر بیٹے رحمت عزیز چترالی نے معدومیت کا شکار پاکستانی زبانوں کو نئی جدت دینے کے بعد دس زبانوں پر مشتمل موبائل کیبورڈ متعارف کردی جس میں کھوار زبان بھی شامل ہے۔

کراچی(نمائندہ چترال آفیئرز) مادری زبانوں کے حوالے سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے اور معدومیت کا شکار پاکستانی زبانوں کو نئی جدت دینے والے رحمت عزیز چترالی نے چالیس پاکستانی زبانوں کے لیے کمپیوٹر کیبورڈبنانے کے بعد اب دس زبانوں کیلیے موبائل کیبورڈ بناکر وموبائل صارفین کے لیے مفت ریلز کردیا ہے ۔جس میں پہلی بار کھوار، اردو، پنجابی، کشمیری، عربی، بلوچی، براہوی،فارسی ، انگریزی اور یدغہ زبانوں کو شامل کیا گیا ہے رحمت عزیز چترالی نے اس سے پہلے چالیس زبانوں کو پہلی بار کمپیوٹر پر تحریر کے قابل بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، چترال کی تین زبانوں کھوار، یدغہ اور فارسی کو پہلی بار اس کیبورڈ میں شامل کیا گیا ہے


چترال کے دور افتادہ فلک بوس پہاڑوں کے دامن میں واقع ضلع چترال کی وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے ماہر لسانیات اور موجد رحمت عزیز چترالی نے پاکستان ، ہندوستان، کشمیر اور افغانستان میں بولی جانے والی نو زبانوں کو ایک ہی کی پیڈ کے زریعے موبائل میں تحریر کے قابل بنانے کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، اس موبائل کیبورڈ سے نہ صر ف نوزبانوں میں ٹائپنگ ہوتی ہے بلکہ انڑنیٹ پر پڑا مواد سرچ اور محفوظ کیا جاسکتا ہے، رحمت عزیز چترالی بیک وقت، شاعر، ادیب، مترجم، محقق، ماہر لسانیات، دانشور اور سماجی رہنما ہیں، آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے دس کتابیں تحریر کی ہیں اور تین گولڈمیڈل، دس ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز، اسناد و اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں اور ایورسٹ ورلڈ ریکارڈ ریکاکنیشن سرٹیفیکیٹ، اسسٹ ورلڈ ریکارڈ سرٹیفیکیٹ، آن لائن ورلڈ ریکارڈ سرٹیفیکیٹ اور پاکستان بک آف ریکارڈ ریکاکنیشن سرٹیفیکیٹ بھی اپنے نام کرچکے ہیں
لسانیات ، سائنس وٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس شاندار کارکردگی کی بنا پر آپ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈمیڈل، پرائڈ آف دی نیشن گولڈمیڈل، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی برطانیہ کی طرف ایسوسی ایٹ فیلوشپ کی اعزازی ڈگری اور انٹرنیشنل اینوویشن ایوارڈ(جرمنی)سمیت دس سے زائد ملکی اور بین ایوارڈ اور دیگر ایوارڈز، اعزازات اور میڈلز بھی عطا کئے گئے ہیں

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے