شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / خواتین مارکیٹ شرعی طور پر خواتین کو اپنی ضرورت کی اشیاء پردے میں خریدنے کا موقع فراہم کرے گا ۔سرتاج احمد خان صدر چترال چیمبر آف کامرس، ونگ کمانڈر (ر) فرداد علی شاہ

خواتین مارکیٹ شرعی طور پر خواتین کو اپنی ضرورت کی اشیاء پردے میں خریدنے کا موقع فراہم کرے گا ۔سرتاج احمد خان صدر چترال چیمبر آف کامرس، ونگ کمانڈر (ر) فرداد علی شاہ

چترال ( نمایندہ چترال آفیئرز ) خواتین کی بڑے پیمانے پر خریداری کے سلسلے میں مشکلات کو دیکھتے ہوئے چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اور ونگ کمانڈر ( ر ) فرداد علی شاہ نے شہر کے وسط میں خواتین مارکیٹ تعمیر کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے ۔ جس میں ابتدائی طور پر 50دکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔ جبکہ خواتین خریداروں اور بچوں کیلئے مارکیٹ کے اندر واش رومز ، نماز پڑھنے کی جگہ ، ریسٹوران ، اور مستقبل میں خواتین بینک کی سہولت حاصل ہوگی ۔ مارکیٹ کی خاص بات یہ ہے ۔ کہ اس میں دکاندار اور خریدار دونوں خواتین ہوں گی ۔ پردے کا خاص انتظام کیا جائے گا ۔ اور کسی بھی مرد کو خواتین مارکیٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ مارکیٹ کے اندر قائم ریسٹوران میں اُن ماہر شیف خواتین کو ٹریڈیشنل فوڈ تیار کرنے اور فروخت کرنے کے مواقع ہوں گے ۔ اس مارکیٹ کی تیاری سے خواتین کو مختلف بازاروں میں گھومنے کی بجائے ایک ہی مقام پر ضرورت کی تمام چیزیں مل سکیں گی ۔ اس سے خواتین کو آنے جانے میں وقت اور سرمائے کی بھی بچت ہوگی ۔ یہ مارکیٹ شرعی طور پر خواتین کو اپنی ضرورت کی اشیاء پردے میں خریدنے کا موقع فراہم کرے گا ۔ اتالیق حیدر علی شاہ نے کہا ۔ کہ اس مارکیٹ کی بہت پہلے ضرورت محسو س کی جارہی تھی ۔ اس سے خواتین کو نہ صرف اپنی مرضی سے خریداری کا موقع ملے گا ۔ بلکہ وسیع ماحول میسر ہونے سے ایک دوسرے سے گُل ملنے اور تبادلہ خیال کا موقع ملے گا ۔ سرتاج احمد خان نے کہا ۔ کہ خواتین کے بزنس کے فروغ کے سلسلے میں پہلے ہی سیکرٹری ٹورزم سے بات ہوئی ہے ۔ اور انشااللہ چترال چیمبر ، ٹورزم ڈیپارٹمنٹ ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سمیڈا مل کر اس کو کامیاب بنائیں گے ۔ ونگ کمانڈر فرداد علی شاہ ن نے کہا ۔ کہ مارکیٹ کی تعمیر وہ خود کریں گے ۔ اور انشاللہ مختصر عرصے میں مکمل کیا جائے گا ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے