شہ سرخیاں
Home / آس پاس / نوجوان پیراگلائیڈر دوران پرواز ہوا میں توازن برقرار نہ رکھ سکے گر کا جان بحق ۔

نوجوان پیراگلائیڈر دوران پرواز ہوا میں توازن برقرار نہ رکھ سکے گر کا جان بحق ۔

یاسین (نمائندہ چترال آفیئرز) یاسین کا یاسین کا نوجوان پیراگلائیڈر ہدایت اللہ گزشتہ روز گوپس کے مقام پر  پیراگلائیڈنگ کے دوران  گر  کر جان بحق ہوگیا۔ ہدایت اللہ کا تعلق یاین گمندائے سے تھا۔ آپ گوپس  یوتھ کی جانب سے یو مِ دفاع کے حوالے سے منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے قبل گراؤنڈ سے متصلہ پہاڑی سے پیراشوٹ  کے ذریعے اترنے کا مظاہرہ کررہے تھے ۔موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ،عین گراؤنڈ کے اوپر پہنچ کر وہ ہوا میں توازن برقرار نہ رکھ سکے اور زور سے پیراشوٹ سمیت زمین سے ٹکرایا۔ گراؤنڈ مین موجود لوگوں نے فوری طور پر اسے قریبی ہسپتا ل منتقل  کیا جہاں سے اسے آغا خان ہیلتھ سنٹر سنگوڑ لایا گیا ۔لیکن وہ زخموں کی تاب لاسکے اور جان  بحق ہوگئے ۔

یاد رہے اس سال شندور میلے میں   ہدایت اللہ نے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا تھا ۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے