شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال ٹاؤن کے کور زون میں تین ہسپتال، کاروباری مرکز، دفاتر، کچہری اور تعلیمی ادارے واقع ہیں جہاں بجلی کی فراہمی پوری چترال کے عوام کے مفاد میں ہے۔ناظمین نیبر ہوڈ وعمائدین چترال شہر کی پریس کانفرنس

چترال ٹاؤن کے کور زون میں تین ہسپتال، کاروباری مرکز، دفاتر، کچہری اور تعلیمی ادارے واقع ہیں جہاں بجلی کی فراہمی پوری چترال کے عوام کے مفاد میں ہے۔ناظمین نیبر ہوڈ وعمائدین چترال شہر کی پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال ٹاؤن کے کور زون سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے نیبرہڈ ناظم زرگراندہ منظور احمد ایڈوکیٹ، نیبرہڈ ناظم چترال ٹومیر صمد خان، نیبرہڈ ناظم چترال ون مولانا ضمیر احمد اور عمائیدین شہرعالم زیب ایڈوکیٹ، فدا احمد خان،صدر تجار یونین حبیب حسین مغل، بشیر احمد خان، قاضی نسیم اور دوسروں نے حکومت اور پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گولین میں ایس آر ایس پی کے دومیگاواٹ بجلی گھر سے چترال شہر کو بجلی کی ترسیل کی موجودہ شیڈول کو برقرار رکھا جائے جس سے چترال ضلعے کی ساڑھے چار لاکھ آبادی مستفید ہوتی ہے جبکہ پرانی شیڈول کی بحالی سے پورا نظام بگڑکر رہ جائے گا۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال ٹاؤن کے کور زون میں تین ہسپتال، کاروباری مرکز، دفاتر، کچہری اور تعلیمی ادارے واقع ہیں جہاں بجلی کی فراہمی پوری چترال کے عوام کے مفاد میں ہے اور اس بات کے پیش نظر گزشتہ دنوں عید الاضحی کے موقع پر چترال ٹاؤن کے کور زون کو بجلی کی فراہمی کا فیصلہ ہوا تھا جس پر ہنوز عمل جاری ہے اور ضلعے کے مختلف حصوں سے چترال شہر آنے والے عوام نے بھی سکھ کا سانس لے لیا ہے۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے