شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کور زون سے باہر چترال ٹاؤن کے عوام زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے پرانی شیڈول کی بحالی پر اصرار نہ کریں۔ناظمین نیبر ہوڈ وعمائدین چترال شہر کی پریس کانفرنس

کور زون سے باہر چترال ٹاؤن کے عوام زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے پرانی شیڈول کی بحالی پر اصرار نہ کریں۔ناظمین نیبر ہوڈ وعمائدین چترال شہر کی پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال ٹاؤن کے کور زون سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے نیبرہڈ ناظم زرگراندہ منظور احمد ایڈوکیٹ، نیبرہڈ ناظم چترال ٹومیر صمد خان، نیبرہڈ ناظم چترال ون مولانا ضمیر احمد اور عمائیدین شہرعالم زیب ایڈوکیٹ، فدا احمد خان،صدر تجار یونین حبیب حسین مغل، بشیر احمد خان، قاضی نسیم اور دوسروں نے حکومت اور پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہوں نے کور زون سے باہر چترال ٹاؤن کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے پرانی شیڈول کی بحالی پر اصرار نہ کریں جس پر عمل کرنے کے لئے بجلی تقسیم کرنے والے ادارہ پیسکو کے پاس افرادی قوت کی کمی ہے جن کے لئے دن کے چوبیس گھنٹے چترال ٹاؤن کے تمام علاقوں میں ٹرانسفارمر وں کی لنک لگانا اور نکالنا پڑے گا ۔

ا نہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پرا نی شیڈول کی بحالی سے گولین بجلی گھر کے 1800کلوواٹ بجلی قطعی ناکافی ہوگی اور کورزون میں واقع ادارے اور تجارتی مراکز متاثر ہوکر رہ جائیں گے۔انہوں نے بجلی گھر کی تعمیر پر ایس آر ایس پی اور اس کی ترسیل کو ممکن بنانے پر گرڈ اسٹیشن کے عملہ اور پیسکو حکام کا اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس شکریہ ادا کیا۔ عمائیدین اور بلدیاتی نمائندوں نے مزید کہاکہ اب ہمیں گولین گول کے مقام پر زیر تکمیل 108میگاواٹ واپڈا کے بجلی گھر سے بجلی کے حصول کے لئے جدوجہد کرنا چاہئے جس کے پہلی یونٹ سے اس سال دسمبر میں 36میگاواٹ کی بجلی کی فراہمی شروع ہوگی اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اس بجلی سے چترال ٹاؤن کو محروم رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے ایم این اے، ایم پی ایز اور ضلع ناظم اور چترال ٹاؤن کے عوام کو مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولین گول پاؤر پراجیکٹ سے بجلی کے حصول کے لئے تحریک شروع کریں اور اپنا وقت دو میگاواٹ کی بجلی گھر پر سیاست بازی میں ضائع نہ کریں۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے